Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن اجلاس، 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن،صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ آفیسران کو حکم جاری کیا کہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرتے وقت انہیں ہدایت کریں کہ وہ فارم پر متعلقہ پارٹی کا نام لکھیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو امیدوار کسی پارٹی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لے رہیں وہ اپنا پارٹی ٹکٹ انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے وقت یا اس سے پہلے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکتے ہیں جبکہ آزادامیدواروں کووہ نشانات الاٹ ہونگے جوکسی پارٹی کےنہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی پارٹیاں کونسل کی ہر کیٹگری میں جتنی سیٹیں مختص ہیں اتنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کے سربراہان عہدیدار کو مقرر و مجاز بنائیں گےکہ وہ پارٹی ٹکٹ جاری کرے یہ نمائندہ ترجیحاً ہر ضلع سطح پر ہوگا۔

Related posts

انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

Hassaan Akif

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کو ائیرپورٹ پر نوجوانوں نے روک لیا

Zaib Ullah Khan

جھوٹ بول کر لندن جانے والے واپس نہیں آسکتے، شہباز گل

Hassaan Akif

Leave a Comment