Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عالمی امداد سیلاب سے متاثرین کی بحالی میں اہم ہو گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب سے متاثریں کی مدد اور بحالی میں اہم ہو گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی۔ جس میں اہم دوطرفہ امور اور سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں برطانیہ کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کروں گا۔ آرمی چیف نے برطانیہ کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب سے متاثریں کی مدد، بحالی میں اہم ہو گی۔

Related posts

پی ٹی آئی سے سیٹیں چھین لی ہیں،مریم نواز

ibrahim ibrahim

سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیا کا انگلینڈ کو388 رنزکا ہدف

ibrahim ibrahim

شیری رحمان کی مون سون بارشوں کے دوران متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

Nehal qavi

Leave a Comment