Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر مملکت نے منشیات کنٹرول بل 2022 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منشیات کنٹرول بل 2022 کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت منشیات کنٹرول (ترمیمی) بل 2022 کی منظوری دی، جس کے تحت غیر قانونی منشیات سے متعلق جرائم کے لیے موت یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ سزائیں ہیروئن، مورفین، کوکین اور آئس سمیت مختلف مقدار کی نشہ آور ادویات اور منشیات پر دی جائیں گی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد بل منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کے روشنی میں ہیروئن یا مورفین کی 4 کلو گرام یا زائد مقدار برآمد ہونے کے جرم میں 20 سال سے زائد قید اور 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہو گا۔

ہیروئن یا مورفین کی 6 کلوگرام یا زائد مقدار کے جرم پر سزائے موت یا 15 سے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا ہو گی جبکہ 5 کلو یا زائد کوکین کے جرم میں سزائے موت یا 20 سال سے زائد قید کے ساتھ 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ہو گا۔

Related posts

ہاکی اسٹڈیم میں تحریک انصاف کا جلسہ، عطا اللہ تارڑ نے نوٹس بھیج دیا

Nehal qavi

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

Hassam alam

چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment