Urdu
پاکستان تازہ ترین جرائم

چوری لندن میں برآمدگی کراچی سے

لندن سے چوری ہونے والی انتہائی مہنگی “بینٹلے ملسن” کار محکمہ کسٹم نے کراچی ڈی ایچ اے کے علاقے سے برآمد کر لی۔

لندن سے چوری ہونے والی گاڑی کراچی ڈی ایچ اے سے برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ایجنسی نے کسٹم حکام کراچی کو اطلاع بھیجی کہ لندن سے چوری ہونے والی گاڑی ڈیفنس کراچی میں موجود ہے اور گاڑی سے متعلق دیگر تفصیلات بھی مہیا کیں۔

کسٹم حکام نے مذکورہ مقام کی تلاشی کے دوران گاڑی برآمد کر لی جس پر جعلی پاکستانی رجسٹریشن نمبر پلیٹ (بی آر ایس 279 سندھ) لگی ہوئی پائی گئی۔

کسٹمز حکام نے گاڑی خریدنے والے اور بروکر کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ تین دیگر افراد کے خلاف بھی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لےکر کسٹمز ویئر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق ڈیفنس کے گھر سے برآمد گاڑی لندن سے چوری ہوئی تھی اور اسے ایک یورپی ملک کے سفارت خانے کی جعلی دستاویزات پر پاکستان لایا گیا تھا۔

Related posts

بجلی2 روپے 51پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

Hassam alam

قوم کو نا اہل حکومت سے نجات مبارک ہو، مریم نواز

Rauf ansari

ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران مزید دس روپے کا اضافہ

Hassaan Akif

Leave a Comment