Urdu
تازہ ترین کھیل

ایشیا کپ، سپرفور مرحلے میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہو گا

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

ایشیا کپ ٹی 20 میں گروپ میچز کے اختتام کے بعد اب سپرفور مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس کا آج پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا دستیاب نہیں ہیں وہ گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی شاہنواز دھانی بھی گزشتہ میچ میں انجری کے باعث آج کے میچ سے باہر ہیں۔

سپر فور کے پہلے میچ میں شارجہ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں جس میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے دی جبکہ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 6 ستمبر کو دبئی میں میچ ہو گا۔

قومی ٹیم 7 ستمبر کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔ 8 ستمبر کو دبئی میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی اور قومی ٹیم کا 9 ستمبر کو سری لنکا سے بھی دبئی میں مقابلہ ہوگا۔ ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو سپر فور کی 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

نجی شعبہ کو دی جانے والی تیزگام ایکسپریس کا ٹھیکہ منسوخ

Nehal qavi

این اے 133 انتخابات، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹ خریدنے کی ویڈیوز سامنے آنے لگی

Hassaan Akif

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا

Hassam alam

Leave a Comment