Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہاولپور جلسے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گرمی کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی اور بہاولپور میں حقیقی آزادی جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔

انہوں نے بہاولپور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آ رہی ہے۔ بہاولپور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشوں کے دن پرانے پاکستان میں رہ گئے، مخالفین بھی قائد اعظم کو صادق اور امین سمجھتے ہیں، صرف ایک آزاد قوم کی پرواز اوپر ہوتی ہے، وعدہ کریں آپ کبھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

Related posts

عوام پر سینکڑوں اربوں کا بوجھ ڈال دیا گیا، اسد عمر

ibrahim ibrahim

ڈسکہ الیکشن دھاندلی رپورٹ، آر اوز، پولیس، محکمہ تعلیم سب ذمہ دار

Rauf ansari

رواں سال دنیا بھر کے لوگ گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟

Hassaan Akif

Leave a Comment