Urdu
تازہ ترین کاروبار

ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع،قیمتوں میں کمی

کراچی: ہمسائیہ ممالک سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع ہوتے ہی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد شروع ہو گئی۔ایران اور افغانستان سے 47 لوڈڈ ٹرک پاکستان میں داخل ہو گئے۔ اسلام آباد کے اتوار بازار میں پیاز124،آلو 86، اور ٹماٹر 230 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہیں۔پشاور میں 10 روپے کمی کے بعد پیاز 120 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

واضح رہے کہ سیلاب کے باعث ٹماٹر اور پیاز کی فصل تباہ ہونے سے ملک بھر کی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ خیال رہے کہ ٹماٹر 300 روپے سے 400 روپے کلو اور پیاز 160 روپے سے 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے تھے۔

فصلیں تباہ ہونے کے باعث وفاقی وزارت تجارت نے ایران اور افغانستان سے سبزیاں و پھل منگوانے کی منظوری دی تھی۔

Related posts

اے وی ایل سی کی کارروائی، ملزم زخمی حالت میں گرفتار، چوری شدہ کار برآمد

Rauf ansari

سپریم کورٹ میں 16 ہزار برطرف سرکاری ملازمین کی اپیلوں پر سماعت

Rauf ansari

پاکستان کی بھارت کے 14 اگست کو تقسیم ہند کی ہولناکی کا دن منانے کی اقدام کی شدید مذمت

Nehal qavi

Leave a Comment