Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ 6 مہینوں میں حکومت کا الٹر ساؤنڈ ہو گیا ہے۔ سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوں گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں تو انہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے۔ لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں اور یہ اب مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر ستمگر ہوگا کیونکہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی ہے۔

Related posts

فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد1 لاکھ 26 ہزار 250 کا ہوگیا

Rauf ansari

وزیراعظم آزاد کشمیر عہدے سے مستعفی

Rauf ansari

اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آگیا، بلاول بھٹو

Hassaan Akif

Leave a Comment