Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف نے سوات کے شہریوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا

سوات: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے شہریوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔

سوات میں بحرین، مدین اور خوازہ خیلہ کے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری مل گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر جو وعدہ کیا وہ پورا کر دکھایا اور بحرین پل کو آرمی انجینئرز نے دن رات کام کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ بہت جلد بحرین پل کو عوام کے لیے کھولنے پر سوات کے مقامی لوگوں کی خوشی دیدنی تھی۔

اس موقع پر لوگوں نے پاکستان آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ بحرین پل کی بندش سے مقامی آبادی کا رابطہ مینگورہ اور خوازہ خیلہ سے کٹ گیا اور پل کی بندش کے باعث بحرین خود بھی 2 حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔ 30 اگست کو آرمی چیف نے سوات کے دورے کے دوران ایک ہفتے میں روڈ بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Related posts

میٹا نے سوشل گیم ایپ متعارف کرا دی

Hassaan Akif

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی کھلاڑی کراچی میں اکٹھا ہونا شروع

Hassaan Akif

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment