کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان رہا۔مارکیٹ 186 پوائنٹس کے اضافے سے47ہزار219 پربند ہوئی ۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ۔ 100 انڈیکس 186 پوائنٹس کے اضافے سے47ہزار219 پربند ہوا۔
آج دن بھرمجموعی طورپر 390 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 238 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ131 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔