پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 25 مئی تشدد کیس کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں واقعہ میں ملوث افسران کو شو کاز جاری کر دیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ25 مئی تشدد کیس کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے ذمہ داران کا تعین ہو گیا ہے۔ عمران خان نے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو بھی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر واقعہ میں ملوث افسران کو شوکاز جاری ہو جائیں گے۔ ذمہ دار افسران و ملازمین کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، کوئی شخص سفارشیں نہ کروائے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی مگر انصاف بھی پورا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام گلوبٹوں کو پولیس سے فارغ کر یں گے۔
