وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے صوبے میں سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امدادی سامان کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے صوبے بھر میں دو ہزار پچیس ریلیف کیمپ میں پانچ لاکھ بیالیس ہزار سے زائد متاثرین کو منتقل کیا جا چکا ہے۔ متاثرین کو تیار کھانا، پانی، مچھر دانیاں اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا بارش متاثرین میں صوبہ بھر میں اب تک ایک لاکھ اکتیس ہزار نو سو اٹھاسی ٹینٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ متاثرین کو پانچ لاکھ تہتر ہزار آٹھ سو پنتالیس مچھر دانیاں، چار ہزار دو سو تیرانوے فولڈنگ بستر اور تیرہ سو پچاس چولہے فراہم کر دیے گئے ہیں۔
