سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب روپے کردی گئی

سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقم اٹھائیس ارب روپے سے بڑھا کر ستر ارب روپے کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں یہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین سے ملاقات اور ان کی امداد کے لیے قمبر شہداد کوٹ پہنچے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے قمبر شہداد کوٹ کا فضائی جائزہ لیا۔

انتظامیہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو سیلاب سے آنے والی تباہی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ کہا کہ فضائی دورے کے دوران دیکھا کہ قمبر شہدادکوٹ پورا ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان میں اس طرح کی تباہ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ وزیر اعظم نے تمام اداروں سے اپیل کی کہ سیاست چھوڑ کر عوام کا ہاتھ تھام لیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More