Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سی ایس ایس امتحانات کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کی منظوری

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کا کہنا ہے کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں سی ایس ایس امتحانات کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کو منظور کرلیا ہے۔ آئندہ اسکریننگ ٹیسٹ نالج بیسڈ ہوگا۔ چیئرمین ایف پی ایس سی کہتے ہیں طلباء کے لیے 200 منٹ کا وقت دیا جائے گا جبکہ ریگولر امتحانات 30 مئی کو لیں گے۔

معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد نے پریس کانفرنس میں بتایا کابینہ نےگزشتہ اجلاس میں سی ایس ایس کے لییے اسکریننگ ٹیسٹ کو منظور کر لیا ہے۔۔ گزشتہ ٹیسٹ میں 18 ہزار طلبہ ٹیسٹ دینے بیٹھے تھے جن طلبات نے امتحان کے لئے اپلائے کیا ان میں سے آدھے بھی نہیں بیٹھتے۔اسکرین ٹیسٹ کی وجہ سے 12 ماہ میں نتائج سامنے آجائیں گے۔

چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید نے بتایا ریگولر سی ایس ایس امتحانات 30 مئی کو لیں گے۔جو بچہ یہ ایم سی کیو ٹیسٹ پاس کرے گا وہ سی ایس ایس کا امتحان دے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا پہلے 18 ہزار بچہ ٹیسٹ دیتا تھا اور 300 پاس ہوتا تھا اور پھر انٹرویوز کے بعد بہت کم بچے آگے جاتے تھے۔

معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد کا کہنا تھا اردو ہماری قومی زبان ہے اور اس کی ترجمانی ویسی ہونی چاہئیے۔ جو انگلش میڈیم طلباء ہیں ان کو اردو کی سمجھ ہونی چاہئیے۔

Related posts

رہنما تحریک انصاف مراد سعید قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

Hassam alam

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

ibrahim ibrahim

تحریک انصاف کا منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

Hassam alam

Leave a Comment