Urdu
پاکستان تازہ ترین

ایشیا کپ: میچ ہارنے کے بعد افغانیوں نے پاکستانی تماشائیوں کو کرسیاں ماریں

شارجہ: ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد افغان تماشائیوں نے پاکستانی سپورٹرز کو کرسیاں دے ماریں۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان سے شکست کے بعد افغان ٹیم کے مداح آپے سے باہر ہوگئے۔افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور تشدد کیا گیا۔ افغان تماشائیوں نے اسٹیڈیم کی کرسیاں توڑ کر پاکستانی سپورٹرز کو دے ماریں۔افغان شائقین کی پاکستانی مداحوں پر کرسیوں سے حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی افغان تماشیوں کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ سب کرتے رہے۔ اور انہوں نے ماضی میں بھی کئی بار اس طرح کا رویہ اپنایا ہے۔

یہ صرف کھیل ہےاسے صحیح جذبے کے ساتھ کھیلا اور اپنانا چاہیے۔ انہوں نے افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ لوگ کھیل میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے تماشائیوں اور آپ کے کھلاڑیوں دونوں کو کچھ چیزیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

بھارت نے امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا ، ترجمان دفتر خارجہ

Rauf ansari

غیرقانونی سم ایکٹیویشن میں ملوث نادرا ملازم سمیت آٹھ افراد گرفتار

Rauf ansari

کراچی میں آج بارش کی پیشگوئی

Hassam alam

Leave a Comment