ڈالر اونچی اڑان جاری۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر دو روپے چھہتر پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر دو سو اٹھائیس روپے اٹھارہ پیسے پر بند ہوا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر2 روپے76 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228روپے 18 پیسے پربند ہوا ہے۔ گزشتہ 26 دن میں انٹر بینک میں ڈالر 14 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں1روپے50پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر234 روپے50پیسے پرپہنچ گیا۔
