کراچی الیکٹرک کے صارفین کے لیئے ایک ماہ کے لیئے 4.12 پیسے فی یونٹ کی کمی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے لیے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 3 روپے 48 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اور اب اس کی منظوری دے دی گئی۔

جون کا ایف سی اے صارفین سے 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا اور جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت صارفین سے 15 روپے 22 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہو گا اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوائے کے الیکٹرک کے تمام صارفین ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More