اسلام آباد: ترجمان مشیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے پر انوکھی منطق پیش کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت سیلز ٹیکس کی مد میں صرف1.43حاصل کررہی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پورا جی ایس ٹی وصول کرلیں تو پٹرول کی قیمت 160 ہوجاتی اور اگر پیٹرولیم لیوی مزید 30 روپے کرلیں تو قیمت 180 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔ حکومت نے اپنے حصے کے فی لیٹر 35 روپے چھوڑے ہیں ۔
