Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آئی ایم ایف میں نہ جاتے تو دیوالیہ ہو جاتے، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو ملک کی باگ ڈور دی گئی تو اسٹیٹ بینک میں 10.5 ارب ڈالر تھے، آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو دیوالیہ ہوجاتے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے، ہمیں اسی دنیا میں رہنا ہے جو ہے، شہباز شریف کو ملک کی باگ ڈور دی گئی تو اسٹیٹ بینک میں 10.5 ارب ڈالر تھے، آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو دیوالیہ ہوجاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، پی ٹی آئی کی طرح ہم یہ نہیں کہیں گے ہمیں حالات معلوم نہیں تھے، جو پاکستان کا حال تھا شہباز شریف کو یہ بات پتہ تھی، بہت سے لوگوں نے کہا کہ ہمیں حکومت نہیں لینی چاہئے، ہم نے سوچا کہ نگراں سیٹ اپ آئے گا تو آئی ایم ایف تعاون نہیں کرے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر کے قریب تھیں، ہم تیل اپنی قیمت سے سستا بیچ رہے تھے، یہ نئی عادت تھی کہ ہم پیٹرول اور ڈیزل سستا بیچ رہے تھے، یو اے ای اور سعودی عرب سے بھی سستا پیٹرول و ڈیزل بیچ رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک ڈگری درجہ حرارت بڑھنے سے ملک میں بجلی کی طلب میں 800 میگا واٹ کا اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 800 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ تھا جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ہم سے کہا کہ پاور ٹیرف کو اس کی اصل قیمت پر لائیں اور فیول سبسڈی کا خاتمہ کریں۔

Related posts

وزیر اعظم شہباز شریف نے 4 سال کی مہنگائی میں بتدریج کمی کا آغاز کر دیا ہے

Hassam alam

راجھستان میں مسلمانوں کے گھر نذر آتش، پاکستان کی مذمت

Rauf ansari

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، پاکستان فضائیہ کا نیا نغمہ جاری

Rauf ansari

Leave a Comment