وزیراعظم شہباز شریف کا سڑکوں کی بحالی کیلئے جلد از جلد اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کے لیے جلد از جلد خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےسیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی کی بحالی کے لئے نظام مواصلات، بجلی کی ترسیل اور دیگر امدادی کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے اور سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لئےجامع حکمت عملی وضع کرنے کا بھی کہا، اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین این ایف آر سی سی نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان جائیں گے، دورہ کے دوران وزیراعظم ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کی 16 ستمبر کی شام کو وطن واپسی ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا 18 ستمبر کو لندن جانے کا امکان ہے، شہباز شریف کی لندن میں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت بھی متوقع ہے، وزیراعظم لندن سے 19ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے۔ شہباز شریف دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کا خطاب 23 تاریخ کو ہوگا وزیراعظم 23 ستمبر کی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More