عوام کا چولہا نہیں جل رہا وہ خودبخود سڑکوں پر نکلیں گے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام کا چولہا نہیں جل رہا وہ خودبخود سڑکوں پر نکلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہےصرف اعلان ہوناباقی ہےبجلی 4.50 روپےفی یونٹ مزیدمہنگی کردی ہے۔فضل الرحمان نےایکسٹینشن دینےوالی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانےکا مطالبہ کردیا ہے۔ ساری سیاست نومبر کےگردگھوم رہی ہے۔ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اورعوام کا چولھا نہیں جل رہا،وہ خودبخود سڑکوں پر نکلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More