محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کر دی

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود گرمی کی شدت جاری محکمہ موسمیات نے آج اور کل مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بارش دوپہر یا شام میں متوقع ہے اور بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔ منگل کی صبح کراچی کا درجہ حرارت 29 ڈگری رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد تھا۔ میرپور خاص ، ٹھٹھہ، مٹھی ،خیر پور، سانگھڑ، عمر کوٹ،سکھر، گھوٹکی، بدین اور تھر پارکر میں بھی بارش کی توقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More