قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کے ہمراہ دیگر کھلاڑی لاہور ایئرپورٹ پہنچے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ بھی کھلاڑیوں کےساتھ تھے۔ دیگر ساتھ آنے والے کھلاریوں میں لیگ اسپنر عثمان قادر، آصف علی اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ شامل تھے۔ کھلاڑیوں کی ائیرپورٹ آمد پر موجودلوگوں نے پاکستان زندہ باد کےنعرے لگائے۔
قومی کھلاڑیوں کو ویلکم کرنے کیلئے ان کے اہلخانہ بھی موجودتھے، قومی ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔