Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کی جس پر مالیاتی ادارے نےہماری ناک سےلکیریں نکلوا دیں۔ کوئی شک نہیں کہ مہنگائی عروج پر ہے۔ کسی دوست ملک کےپاس بھی جائیں تووہ کہتے ہیں مانگنےکیلئے آئے ہیں۔

اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔دراصل آج کے معاشی بگاڑ کی وجہ گزشتہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہ کرنا ہے۔ آئی ایم ایف نے ہماری حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ ان شرائط پر عمل نہ کیا تو یہ پروگرام رک جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے سے گھمبیر معاشی حالات کو سیلاب نے مزید ابتر کر دیا ہے۔ نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ 75 سال بعد ہم کشکول لے کر گھوم رہے ہیں۔

وزیراعظم نے گزشتہ حکومت کی جانب سے سستی گیس ملنے کے باجود نہ خریدنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سردیوں کیلئے گیس کا انتظام نہیں کیا۔ غیر سنجیدہ رویوں کی وجہ سے پوری قوم اپنی مستقبل کی فکر میں ہے۔

Related posts

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری

Hassam alam

پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا میری زندگی کا مقصد ہے، عمران خان

Rauf ansari

موسمياتى تبدیلی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، شیری رحمان

Rauf ansari

Leave a Comment