Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خطاب کریں گے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دورہ ازبکستان کے دوسرے روز مصروف دن گزاریں گے۔ وہ چین، آذربائیجان، قزاقستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف دوسرے روز کے شیڈول کے مطابق وہ مصروف دن گزاریں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوو سے چین کے صدر شی جن پنگ سے اور صدر قزاقستان قاسم ژورمات توکائیف سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس میں شرکت کیلئے کانگرس سینٹر جائیں گے۔

آج وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہاں سے بھی خطاب کریں گے، وزیراعظم اپنے دورے کے اختتام سے پہلے امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔

Related posts

عوام لانگ مارچ میں شامل ہو کر ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں ،مراد علی شاہ

Rauf ansari

تحریک انصاف کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج

Hassam alam

پی ٹی آئی کا نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ

Hassaan Akif

Leave a Comment