Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغانستان کے امن سے خطہ کا امن جڑا ہوا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں، متاثرین کی بحالی کیلئے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایس سی او ممالک کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی، افغانستان میں امن ہوگا تو خطہ خوشحال ہوگا، نظرانداز کیا گیا تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں سیلاب سے اتنی تباہی نہیں آئی جتنی پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں آئی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی قیمت پاکستان نے سیلاب سے تباہ کاریوں کی صورت میں اداکی ہے، کیا یہ آفت اور تباہی پاکستان کے لیے آخری ہوگی یا دیگر ممالک کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب اور بارش کا پانی جگہ جگہ موجود ہے جس کے باعث ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں، سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور ہزاروں زخمی و متعدد لاپتا ہیں، مویشی، فصلیں ، گھر، بستیاں اور شہر متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا، ہمارے درمیان موجود کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی بہت مدد کی ان کا مشکور ہوں۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےاثرات کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس علاقائی مسائل کے حل کے لیے بہترین فورم ہے، اس میں نئے ممالک کی شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایس ایس او کے تمام ممالک کومل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا امن افغانستان میں امن سے جڑا ہے، خطے میں امن و امان کے لیے تمام رکن ممالک کو کام کرنے کی مزید ضرورت ہے، خوشحال ،ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ افغانستان خطے کے تمام ممالک کے لیے اہم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ملک اور امن کی ضمانت ہے، افغانستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی، افغان حکومت عوام اور اقلیتوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے، افغانستان میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔

Related posts

راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے دن کاکھیل جاری

Zaib Ullah Khan

پاکستان کو مذہبی شدت پسندی سے خطرہ ہے، نورالحق قادری

Rauf ansari

پاکستانی قوم آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، صدر و وزیراعظم کا پیغام

Hassam alam

Leave a Comment