نمرت کور کی جانب سے شادی ختم ہونے پر کیے جانے والے تبصرے پر ابھیشیک بچن کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
اداکار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں دو سالوں سے زیر بحث ہیں، لیکن رواں برس یہ افواہیں زور پکڑ گئی ہیں، خاص طور پر اس وقت جب دونوں کو مختلف ایونٹس میں الگ الگ دیکھا گیا۔
اب تک دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں ہونے والی چہ مگوئیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
حالیہ دنوں میں ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہوا، جو 2022 کا ہے، جس میں نمرت کور ایک میزبان کی بات پر کہتی ہیں، “شادیاں زیادہ دیر تک نہیں چلتی۔”
ابھیشیک جب کچھ کہہ رہے تھے تو نمرت کے اس تبصرے پر فوراً رُکے اور کہا “تھینک یو”، جس پر اداکارہ ہنستے ہوئے قہقہہ لگا دیں۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین ابھیشیک بچن کے نمرت کور کے ساتھ رومانوی تعلقات کے بارے میں دعوے کر رہے ہیں۔
2022 میں کیے گئے اس انٹرویو کے میزبان صحافی فریدون شہریار ہیں، جنہوں نے اس وائرل کلپ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔
فریدون نے کہا کہ جس طرح سے اس کلپ کو پیش کیا جا رہا ہے، وہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھیشیک نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ کتنے سالوں سے بالی وڈ میں کام کر رہے ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا 15 سال۔
فریدون نے مزید کہا کہ ان کی اس بات پر نمرت نے کہا کہ اب تو شادیاں بھی اتنے عرصے تک نہیں چلتی۔
صحافی نے وضاحت کی کہ نمرت کی اس بات کے بعد ابھیشیک نے شکریہ ادا کیا، اور پھر انہوں نے یہ کہا کہ ایشوریا اور ابھیشیک جلد اپنی 15ویں شادی کی سالگرہ منائیں گے، جبکہ وائرل کلپ میں ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ ان کی شادی کے بارے میں بات کر رہے ہوں۔