Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

حکومتی احکامات پر نیپرا نے فی یونٹ بجلی 1روپے 68 پیسے مزید مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومتی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ بنیادی بجلی ٹیرف میں ایک روپیہ68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے سے بجلی کے یونٹ کی قیمت 24 روپے 33 پیسے تک ہوگئی۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 13 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہوگئی جبکہ400 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 21 روپے 23 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ 700 اور زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے یونٹ قیمت 24 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی۔

اضافے کا اطلاق لائف لائن اور 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہو گا۔

Related posts

انصار الاسلام کا پارلیمنٹ لاجز میں داخلہ، پولیس افسران معطل

Rauf ansari

چیلنجز کے باوجود ہماری توجہ روایتی صلاحیتوں پر مرکوز ہے، آرمی چیف

Rauf ansari

احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبریں جھوٹ ہیں،مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment