کراچی میں اس سال اکتوبر کی راتیں تاریخ کی گرم ترین راتیں ثابت، 57 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

کراچی میں اس سال اکتوبر کی راتیں شہر کی موسمی تاریخ کی گرم ترین راتیں ثابت ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کے کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا 57 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 1967 میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ ماہ شہر کا کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری رہا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ 57 سال بعد کم سے کم اوسط درجہ حرارت 0.3 ڈگری زیادہ رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے رات کے کم سے کم درجہ حرارت کا ایک سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ رواں سال اکتوبر میں رات کا درجہ حرارت 26.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اکتوبر 2023 میں یہ 25.7 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں اس سال اکتوبر کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری زیادہ رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More