مجھے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا، انتظار پنجوتھا

بازیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ انہیں دو کروڑ روپے تاوان کی خاطر اغوا کیا گیا تھا۔

بازیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا، جہاں انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انتظار پنجوتھا نے کہا کہ اغوا کار پشتو میں گفتگو کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ کچھ سمجھ نہیں پا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اغوا کاروں نے انہیں تین سے چار گھنٹے تک سفر کرایا، اور انہیں یہ علم نہیں کہ وہ کہاں سے لائے گئے۔ ملزمان نے انہیں ہفتے کی شام تک باندھ کر رکھا تھا۔

اس کے علاوہ، انتظار پنجوتھا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے وکیل انتظار پنجوتھا کو حسن ابدال میں ایک مقابلے کے دوران بازیاب کیا، جبکہ پولیس سے مقابلے کے دوران مبینہ اغوا کار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More