ن لیگ کے ذرائع کے مطابق حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مشاورت کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سروسز چیف کی مدت ملازمت کو 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
دوسری جانب، حکومت نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھا کر 25 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 34 کرنے کی تجویز بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہونے اور منظور ہونے کا امکان ہے۔ مزید یہ کہ ججز کی تقرری کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، جس میں اہم قانونی سازی متوقع ہے۔