Urdu
تازہ ترین دنیا

امریکا کی سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کی منظوری

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل دینے سے دوست ملک کی سلامتی میں بہتری آئے گی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کو تقریبا 65 کروڑ امریکی ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے ایک سودے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سودے کے تحت امریکا سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے 280 جدید میزائل فراہم کرے گا۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اس سودے کو اس لیے منظور کیا ہے تاکہ موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں ریاض کی مدد کی جا سکے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران، سعودی عرب کے خلاف سرحد پار سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اسی لیے اسے منظوری دی گئی ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا، وزیر اعظم

Hassam alam

ضلع سوات کے مختلف پہاڑوں پر لگی اگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

ibrahim ibrahim

ایران کا لانگ رینج میزائل کا کامیاب تجربہ

Hassam alam

Leave a Comment