پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز ، اسد قیصر کو حراست میں لیا تھا۔

 تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لےکر اڈیالہ چوکی منتقل کیا تھا۔

تاہم کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو چھوڑ دیا۔ 

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر، سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More