Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چینی کی بڑھتی قیمت، وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور: لاہور میں چینی کے بحران اور قیمت میں اضافے کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس ایوان وزیر اعلی میں عثمان بزدار کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ چینی مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات بارے بریفنگ دی جائے گے۔

چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے نئے اقدامات بارے اہم فیصلے ہوں گے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات میں تیزی لانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

Related posts

امریکا میں کورونا سے جا ں بحق افراد کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی

Rauf ansari

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 45 افراد جاں بحق

Hassam alam

خاتون صحافی کا قتل، الجزیرہ کا اسرائیل کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

Rauf ansari

Leave a Comment