سندھ میں تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم نے بتادیا

کراچی: محمکہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اعلان کردیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More