مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر میں تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے،اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے، معاہدے پر عمل درآمد کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More