سیف علی خان اسپتال سے ڈسچارج، قاتلانہ حملے کے بعد ان کی پہلی جھلک سامنے آگئی

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

سیف علی خان گزشتہ بدھ کی نصف شب اپنے گھر پر ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران چاقو حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

زخمی ہونے کے بعد سے وہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں سے آج انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

اس موقع پر سامنے آنی والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیر علی خان سفید شرٹ اور جینز پہنے خود چل کر اپنے اپارٹمنٹ پہنچے۔

سیف علی خان کے بائیں ہاتھ پر پٹی بھی نظر آرہی ہے۔

بالی وڈ اداکار نے میڈیا کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا اور اس دوران ان کے اردگرد سخت سکیورٹی حصار تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی پولیس نے تھانے شہر سے سیف علی خان پر چاقو حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے اور اس کی شہریت کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More