ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
آج کے دن کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 5.59 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران یہ شیئرز تقریباً 10.33 فیصد سستے ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی طیاروں اور ڈرونز کو مار گرایا ہے، جن میں سے تین جدید رافیل طیارے بھی شامل ہیں جو کہ فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ ہیں۔