Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے اور بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے۔ آئیڈلسٹ انسان ہمیشہ دنیا میں بڑے کام کرتا ہے کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں اخلاقیات ہوں اسے ایٹم بم بھی تباہ نہیں کر سکتا اور جس قوم کی اخلاقیات ختم ہو جائیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے اور پھر معاشی تباہی آتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزمائش کے وقت پتہ چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے اور سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے۔ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم انصاف نہیں کر سکتی وہ تباہ ہو جاتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی آج ہم سے آگے نکل گیا ہے۔

Related posts

کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں، چیف الیکشن کمشنر

Hassam alam

پی آئی اے کا سیالکوٹ سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز

Hassaan Akif

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

Nehal qavi

Leave a Comment