Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی: دستور ترمیمی بل پر حکومت کو عددی شکست کا سامنا

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا۔اجلاس میں حکومت کو عددی شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کی جانب سے دستور ترمیمی بل کی قرار داد سیّد جاوید حسنین نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کوئی بھی منتخب رکن سات سال تک دوسری پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہوگا۔

حکومت کی طرف سے بل کی مخالفت کی گئی، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے بل کے خلاف فیصلہ دیا جس کو اپوزیشن نے چیلنج کیا۔

قومی اسمبلی میں حکومت کو اپوزیشن نے تاریخی شکست دے دی، اجلاس کے دوران گنتی میں بل پر حکومت کو عددی شکست ہو گئی، بل کے حق میں 117 جبکہ مخالفت میں 104 ووٹ آئے۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ قومی اسمبلی میں حکومت کو شکست دینے پر متحدہ اپوزیشن کو مبارکباد دیتا ہوں۔

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ آج حکومت کو بدترین شکست ہوئی ہے، حکومت کو مستعفی ہونا چاہئے۔

Related posts

عمران نیازی نے پورے پاکستان کو چندا اکٹھا کرنے پرلگادیا ہے، احسن اقبال

Hassaan Akif

اسلام آباد میں فائرنگ، پولیس افسر شہید

Hassam alam

عامر لیاقت کا انکشافات سے بھرپور لکھا گیا آخری کالم

ibrahim ibrahim

Leave a Comment