Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغان وزیرخارجہ کی سربراہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد: افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں طالبان کا وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا۔

یاد رہے کہ طالبان حکومتی وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پردورہ کررہا ہے، افغان وفد افغان صورتحال پر 2 روزہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ افغان وزیر خارجہ کی سر براہی میں طالبان کا وفد بدھ کو پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں اسلام آباد میں ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات، معیشت ، افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت ہوگی۔

خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے دورے کے دوران افغانستان کے عبوری ویراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں افغان عبوری حکومت کے وزیر خاجرہ امیر خان متفی بھی موجود تھے۔

Related posts

ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی مستعفی

Hassaan Akif

اپوزیشن جماعتوں کا ہر شوشہ ناکام رہا ہے

Hassam alam

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

Hassam alam

Leave a Comment