Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، مزید 233 کیسز رپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 233 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پشاور کے مزید 12 علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

تمام ترحکومتی اور انتظامی کوششوں کے باوجود خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید237 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8630 ہوگئی۔ شہر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 108ہے۔ پشاورمیں ڈینگی کے 57 نئےکیسز سامنے آگئے۔ صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اُنچاس ہزار اکتہر ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ڈینگی کے بارے اہم اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں ڈینگی کے آٹھ ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ پشاور کے 12 ہاٹ اسپاٹس میں ساڑھے 600 سے زائد ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور کے مزید 12 علاقوں کوٹلہ محسن خان، سفید ڈھیری، اچینی، سنگو، سربند، شیخان، پھندو، پشتخرہ، تہکال بازید خیل اور بہادر کلے میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related posts

امریکا: ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آتشزدگی 8 بچے ہلاک

Hassam alam

پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ مناسب ہے، عوام اعتماد کریں: مفتاح اسماعیل

Hassam alam

پاکستان میں نہ بولنے کی آزادی ہے، نہ سانس لینے کی، بلاول بھٹو

Hassaan Akif

Leave a Comment