Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پارلیمنٹ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے التوا پر کہا کہ اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی کو مستعفی ہوجانا چاہئے، مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرکے عمران صاحب نے یوٹرن کی اپنی روایت قائم رکھی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔ مشترکہ اجلاس جلد بازی میں بلانے اور پھر عجلت میں ملتوی کرنے سے حکومت کی غیرسنجیدگی عیاں ہے ، قانون سازی جیسے حساس اور سنجیدہ معاملے کو بچوں کا کھیل بنادیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ روز کی شکست نے حکومت کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کیا ہے، میدان میں مقابلہ کرنے کے دعوے کرنے والے میدان سے بھاگ گئے۔

Related posts

اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد رہی، وفاقی ادارہ شماریات

Hassaan Akif

پاک ویسٹ انڈیز سیریز: پہلا ون ڈے میچ آج ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

Hassam alam

پیٹرول ہے نہ اے ٹی ایم میں کیش، محمد حفیظ سیاستدانوں پر برس پڑے

Hassam alam

Leave a Comment