Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کیا قوم پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟ مریم نواز کا وزیر اعظم سے سوال

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے پر رد عمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا کہ ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اراکین مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں۔ تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا؟ ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے ۔ !

اس سے قبل ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پرعذاب کے دن ختم ہونے کو ہیں۔

مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو، میں کیا کروں؟ پٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟ خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ شہدا کے لواحقین صبرکریں، میں کیا کروں؟ تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہو! لیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں! بے سکون ہو تو قبر میں جاؤ، سکون ملے گا میں کیا کروں؟

اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے اپنے گریبان پھاڑ لیے ہیں نواز شریف نواز شریف کرتے کرتے۔ صحیح ڈرتے تھے نواز شریف سے، نواز شریف نے آج ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا! منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں۔ بھول گئے تھے فریب ہمیشہ نہیں چل سکتا۔ ایک دن بیچ چوراہے میں بھانڈہ پھوٹتا ہے جیسے پھوٹا،یہی اللّہ کا نظام ہے۔

Related posts

مودی کی ایک اور چال، مقبوضہ وادی میں فوجیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا

Hassam alam

شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Hassam alam

کترینہ کیف اداکار وکی کوشل کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی

Rauf ansari

Leave a Comment