Urdu
تازہ ترین دنیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ فائلوں کی حوالگی کے خلاف مقدمہ ہار گئے

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ٹرمپ فائلوں کی حوالگی کے خلاف مقدمہ ہار گئے۔

امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے کیپیٹل ہل پر حملے کی کارروائی سے متعلق دستاویزات کی فائلز کی حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے رواں برس جنوری میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا۔ ایک عدالتی دستاویز سے اشارہ ملتا ہے کہ مذکورہ فائلز کانگریس کی انکوائری کی پارلیمانی کمیٹی کو پیش کی جا سکتی ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نے ان دستاویزات کے اجراء کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

تاہم ایک وفاقی عدالت نے ان کے مقدمے کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے ان فائلز کی کانگریس کی پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ گزشتہ نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹ لیڈر جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جسے ٹرمپ نے اب تک قبول نہیں کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا اب اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ کیپیٹل ہل حملے سے متعلق اہم دستاویزات کی حوالگی کو روکا جا سکے۔

Related posts

عمران خان سیاسی انتقام کیلئے ایف آئی اے کو استعمال کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق

Hassam alam

عمرہ زائرین کیلئے عمر کی بالائی حد ختم

Hassaan Akif

Leave a Comment