Urdu
ابتک پاکستان پاکستان

وزیراعلیٰ کی ہدایت کے باوجود چینی کی قیمت 90 روپے تک نہ پہنچ سکی

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر پشاور پہنچنے والی چینی شہر کے دکانداروں کو فراہم کرنے کے باوجود چینی کی قیمت 90 روپے تک نہ پہنچ سکی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے چینی کے نرخوں کو اعتدال پر لانے کی غرض سے سرکاری چینی کی پہلی کھیپ پشاور کے ڈیلروں کو فراہم کرنے کے باوجود کہیں 90 روپے کلو چینی کی فروخت نظر نہیں آئی۔ شہر کے اکثر بازاروں میں کہیں 115 اور کہیں 120 روپے کلو چینی فروخت ہوتی رہی۔

دکانداروں کے مطابق وہ بازار سے عام ڈیلروں سے چینی کی 49 کلو کی بوری پانچ ہزار 500 روپے کلو خرید کر لائے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق سرکاری چینی کو عوام تک رسائی کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

Related posts

لیگی رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں زخمی

Zaib Ullah Khan

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو پشاور کے دورے سے روک دیا

Hassam alam

لانگ مارچ: اسلام آباد کنٹینرز کے حصار میں، موٹر وے اور ہائی ویز مختلف مقامات سے بند

Hassam alam

Leave a Comment