Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امریکی وفد کی مشیر قومی سلامتی معید یوسف سے ملاقات

اسلام آباد: امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اقلیتی اسٹاف ڈائریکٹر کرس سوچا کی سربراہی میں امریکی وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی۔

امریکی وفد سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کہتا رہا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، افغانستان کو کسی بھی تباہی سے بچانے کیلئے انسانی بنیادوں پرفوری امداد فراہم کی جانی چاہیے، مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

ملاقات میں مثبت سمت میں آگے بڑھنے اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

Related posts

آئین کا آرٹیکل 63 اے واضح ہے، حکومت کا ریفرنس قابل سماعت نہیں: احسن بھون

Hassam alam

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے امریکی ٹیم پاکستان آئے گی

Nehal qavi

ملیر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

Rauf ansari

Leave a Comment