کراچی: ڈالرنے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی ۔ ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد 174 روپے سے تجاوز کر گئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے12 پیسے اضافے کے بعد 174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر 1 روپے 30 پیسے مہنگا ہو کر172 روپے93پیسے کا ہوگیاتھا۔