Urdu
تازہ ترین دنیا

واشنگٹن اپنے سفارتی وعدوں کا احترام کرے، فلسطینی وزیراعظم

یروشلم : فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ امریکا کو مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے اسرائیل کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔ واشنگٹن اپنے سفارتی وعدوں کا احترام کرے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں غیرملکی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئےفلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا کہ امریکا کواپنے مشن کو دوبارہ کھولنے کے لیے کسی کی اجازت کی درکار نہیں ہے۔ امریکی صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس سے پہلے فلسطینی امورکے تاریخی طورپرذمے دارسفارتی مشن کو مقبوضہ بیت المقدس میں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پیشرو صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےاس قونصل خانے کو بند کردیا تھا اور یروشلیم کواسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت تسلیم کرلیا تھا۔انھوں نے امریکی سفارت خانہ بھی تل ابیب سے یروشلیم میں منتقل کردیاتھا۔

Related posts

کراچی میں لڑکی کو سڑک پر تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا

Hassaan Akif

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز دوبارہ طلب

Hassaan Akif

رانا ثناء اللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، فیاض چوہان

Rauf ansari

Leave a Comment