کراچی پولیس کو مقتول ناظم جوکھیو کے لاپتہ موبائل فون کا سراغ مل گیا۔ مقتول ناظم جوکھیو کے موبائل فون کا گرفتار دو ملزمان نے علاقے کے کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کا یہ کنواں عرصہ دراز سے خشک تھا،کنویں میں کوڑا کرکٹ ڈال کر آگ لگائی جاتی تھی، کنویں میں غیر معمولی تپش کی وجہ سے موبائل فون نہیں ڈھونڈا جاسکا،لوگوں کو کچرا جلانے سے روک دیا گیا ہے، کنواں ٹھنڈا ہونے کے بعد دوبارہ موبائل ڈھونڈا جائیگا۔
